جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس: مشتعل فلسطینی نوجوانوں کی یہودی شرپسندوں کے ساتھ جھڑپیں

ہفتہ 27-جولائی-2024

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودیشرپسندوں  اور قابض فوج کے ساتھ مشتعلفلسطینی نوجوانوں کی جھڑپوں کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

مشرقی نابلس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے حمایتیافتی یہودی بلوائیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

آباد کاروں نے نابلس کے مشرق میں خربہ طانا میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اوربچوں پرتشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقعے پرمشتعل نوجوانوں نے شرپسند صہیونی ٹولے کامقابلہ کرتے ہوئےان پر سنگ باری کی۔

قابض فوج نے طولکرم کے شمال میں واقع علار قصبے پر دھاوابول کر ایک سڑک بند کر دی اور علاقے کے مکینوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی۔

قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجیل میں المزیرہمحلے میں ایک مکان پر دھاوا بول کر چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے جمعے کی صبح مسجد اقصیٰ سے گرفتاری کے بعد رامیالفاخوری، صبیح ابو صبیح اور محمد ابو صبیح کی حراست میں مزید توسیع کردی ہے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں قابض فوج کی ایک نام نہاد عدالتنے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے نوجوان رمزی الجعبیہ کو چھ سال قید کی سزا سنائی۔

مختصر لنک:

کاپی