چهارشنبه 30/آوریل/2025

حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر مزید حساس مقامات کی تصاویر جاری کر دیں

جمعرات 25-جولائی-2024

لبنانی حزب اللہنے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نےاسرائیلی ریاست کے اندر ’رامات ڈیوڈ‘  نامیفوجی اڈے پر ڈرون جاسوسی کی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے۔

اس اڈے میں لڑاکاطیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، ٹرانسپورٹ اور ریسکیو ہیلی کاپٹر، سمندری جاسوسی ہیلیکاپٹر اور جارحانہ الیکٹرانک جنگی نظام شامل ہیں۔

اسلامی مزاحمت کےملٹری میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو ان مناظر کو دکھایا گیا ہے جہیں منگل کے روز’ہدہد‘ ڈرون کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا۔

الجزیرہ نے حزباللہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے یہ ویڈیو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکے دورہ واشنگٹن کے موقعے پر جاری کی گئی ہے۔ یہ دشمن کے لیے ایک پیغام ہے۔

درایں اثناءپاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے "ہدہد 3″آپریشن کا اعلان صیہونی سکیورٹی نظام کے لیے ایک نیا دھچکا اور ڈیٹرنس کی صلاحیتوںمیں گھسنے کی ایک نئی صلاحیت ہے۔

پاپولر فرنٹ نےاس نئے جاسوسی آپریشن کو ایک اہم انٹیلی جنس کامیابی قرار دیا جو صیہونی کی گہرائیوںمیں داخل ہونے کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے اور اسے مزاحمتی ہتھیاروں میں ایک اسٹریٹجکاضافہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہنئی کارروائی صیہونی سکیورٹی کے نظام کے لیے ایک نئے دھچکے سے کم نہیں۔ اس سےلبنانی مزاحمت کی انٹیلی جنس صلاحیت اور اسرائیلی دشمن کی طرف سے جاسوسی کیکارروائی روکنے میں ناکامی کا واضح ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی