اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلافمنظم صیہونی قتل و غارت گری کے سلسلے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، جن کینسل کشی کی جا رہی ہے۔
حماس نے سوموار کے روزایک پریس بیان میں کہا کہ خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں میں قابض کی جارحیت اور عام شہریوں پر بمباری کے نتیجے میں بڑیتعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور فلسطینی شہریوں کو نقل مکانی پرمجبورکیا گیا ہے۔
حماس نے اس بات کااعادہ کیا کہ فلسطینی عوام ثابت قدم رہیں گے اور اپنی سرزمین سے جڑے رہیں گے اورمزاحمت اس مجرمانہ دشمن کے مقابلے میں اپنے عزم پر قائم رہے گی۔
قابض فوج کی طرف سےخان یونس میں دسیوں ہزار افراد کو نقل مکانی کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھشروع کیے گئے مسلسل پرتشدد حملوں میں 35سے زائد شہری شہید اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے، قابض فوج نے مشرقی خان یونس میںواقع قصبے بنی سہیلہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی اس شدید بمباری جاری ہے۔