فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیےجن کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید اور 329 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں 39090 فلسطینیشہید اور 90147 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ ملبےکے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی اور شہید موجود ہیں۔ ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔