جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: غذائی قلت سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو سنگین خطرات لاحق

پیر 22-جولائی-2024

اقوام متحدہ کے پاپولیشنفنڈ نے خبردارکیا ہے کہ غزہ میں غذائیت کی کمی حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کےلیے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے جس میںمردہ پیدائش اور کم وزن والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو کمزوری اورنشوونما میں تاخیر کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے فنڈ نے اتوارکو ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "غزہ میں کم وزنوالے بچوں کی پیدائش بہت عام ہو گئی ہے”۔

ڈاکٹروں کے مطابق غزہ میںقبل از وقت اور کم وزن والے بچوں کا پیدا ہونا معمول بن گیا ہے۔

آج غزہ کی پٹی میں سرکاریمیڈیا کے دفتر سے شائع ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پٹی میں قحط کےنتیجے میں 34 بچے شہید ہوئے اور 3500 بچے غذائی قلت اور خوراک کی کمی کے باعث موتکے خطرے سے دوچار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی