جمعه 15/نوامبر/2024

یمن پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے متعدد افراد شہید اور زخمی

اتوار 21-جولائی-2024

یمن کے ساحلی شہرالحدیدہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اورزخمی ہوگئے۔

ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب اسرائیلی قابض فوج نے الحدیدہ بندرگاہ میں متعدد مقامات پر بمباریکی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

یمن کے المسیرہ ٹیوی نے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی دشمن کے حملے نے الحدیدہگورنری کی بجلی گھروں اور ڈیزل کے ٹینکوں کونشانہ بنایا۔

انصار اللہ کے زیرانتظام یمنی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ فضائی حملوں میں حدیدہ شہر کو نشانہ بنایا گیا،جس سے مغربی یمن میں بحیرہ احمر کے قریب شہر کی بندرگاہ میں تیل صاف کرنے کی تنصیباتمتاثر ہوئیں۔

یمن کی وزارت صحتنے الحدیدہ بندرگاہ میں تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر اسرائیلی دشمن کے حملے کے نتیجےمیں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔

ادھر امریکیایکسیس ویب سائٹ نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے یمن میں حملہکیا ہے۔ یہ حملہ اس نے گذشتہ جمعہ کو تل ابیب میں کئے گئے ڈرون حملے کے جواب میںکیا ہے جس میں ایک یہودی آبادکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی