اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے برادر جمہوریہ یمن کی خودمختاری کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت اورحدیدہ کی بندرگاہ میں بندرگاہ اور بجلی کی کمپنی سمیت تیل کی تنصیبات اور شہری سہولیاتکو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ راتگئے کی گئی اسرائیلی جارحیت میں الحدیدہ میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ جبکہ وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔
ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب یمن میں کی گئی اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد ایک پریس بیان میں حماسنے اس جارحیت کو’صہیونی ریاست کا ننگا ناچ‘ اور خطرناک جارحیت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونیریاست کی ننگی جارحیت فلسطینیوں کی حمایت میں سرگرم مزاحمتی قوتوں کو مقبوضہ بیتالمقدس اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اپنا مقدس فریضہ ادا کرنے سے روکنے میںکامیاب نہیں ہو گی۔
حماس نے اسجارحیت کے بعد برادر یمنی عوام اور انصار اللہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انکے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جرأت مندانہ موقف اور قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ نازی صہیونی قابض دشمن اور امریکی انتظامیہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے مکملذمہ دار ہیں۔ امریکہ کی طرف سےغاصب دشمن ریاست کو سیاسی کور اور کھلی فوجی حمایت جاریرکھ کر انتہائی ہولناک جرائم اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ارتکابکرنے میں مدد فراہم کررہی ہے۔
حماس نے عالمیبرادری، عرب ممالک اور عالم اسلام پر زوردیا کہ وہ صہیونی غاصب ریاست کے خلاف متحد ہوجائیں اور اپنے وسائل کو خطے میںبڑھتے صہیونی ریاست کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے صرف کریں۔
خیال رہے کہ یمنکے ساحلی شہر الحدیدہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں متعددافراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب اسرائیلی قابض فوج نے الحدیدہ بندرگاہ میں متعدد مقامات پر بمباریکی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
یمن کے المسیرہ ٹیوی نے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی دشمن کے حملے نے الحدیدہگورنری کی بجلی گھروں اور ڈیزل کے ٹینکوں کونشانہ بنایا۔
انصار اللہ کے زیرانتظام یمنی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ فضائی حملوں میں حدیدہ شہر کو نشانہ بنایا گیا،جس سے مغربی یمن میں بحیرہ احمر کے قریب شہر کی بندرگاہ میں تیل صاف کرنے کی تنصیباتمتاثر ہوئیں۔
یمن کی وزارت صحتنے الحدیدہ بندرگاہ میں تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر اسرائیلی دشمن کے حملے کے نتیجےمیں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
ادھر امریکیایکسیس ویب سائٹ نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے یمن میں حملہکیا ہے۔ یہ حملہ اس نے گذشتہ جمعہ کو تل ابیب میں کئے گئے ڈرون حملے کے جواب میںکیا ہے جس میں ایک یہودی آبادکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔