یورپی یونین نے زورد ےکر کہا ہے کہ کہ وہ 1967ء کی سرحدوں میں اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے کی گئی تبدیلیوںکو تسلیم نہیں کرے گی۔
یوروپی یونین نے جمعہ کوایک پریس بیان میں کہا کہ "عالمی برادری میں ایک مضبوط اتفاق رائے ہے کہ مشرقوسطیٰ میں امن اور سلامتی کا واحد پائیدار حل دو ریاستی حل ہے”۔
یورپی یونین کا یہ بیان اسرائیلیغاصب پارلیمنٹ ( کنیسٹ) کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ایک قراردادکی منظوری کے ایک دن بعد آیا ہے۔
کنیسٹ نے کہا کہ 7 اکتوبر2023ء کے واقعات کے بعد کسی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کا عہد کیا تو یہ "دہشتگردی کے بدلے” اسرائیلی قابض ریاست کے لیے ایک وجودی خطرہ ہو گا۔
یورپی یونین کے بیان میںدو ریاستی حل کی بنیاد پر سلامتی کونسل کی قراردادوں 2735، 2728، 2720 اور 2712 سمیتسلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرپا اور پائیدار امن کے لیے اپنے پختہعزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں وضاحت کی گئی ہےکہ یونین اس مقصد کے حصول کے لیے "سیاسیعمل کو بحال کرنے” اور بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ "فعالطریقے سے” کام کرتی رہے گی۔
7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلیغاصبانہ جنگ غزہ کی پٹی پر جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 38848 افراد شہید،89459 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور تقریباً 1.9 افرادبے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، صحت اور تعلیمی انفراسٹرکچرکی بڑے پیمانے پر تباہی اور قحط کی وجہ سے لاکھوں افراد، اور 10000 سے زیادہ لاپتہہیں۔