سه شنبه 03/دسامبر/2024

یمن کے قریب دو بحری جہازوں پر میزائلوں سےحملے

ہفتہ 20-جولائی-2024

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنزاتھارٹی نے اعلان کیا کہ اسے یمن کی المخا بندرگاہ کے شمال مغرب میں 64 ناٹیکل میلکے فاصلے پر ایک جہاز پر دہرے حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں جہاز کومعمولی نقصان پہنچا ہے۔

جہاز کے کپتان نے بتایا کہآج ہفتہ کوجہاز پر دو حملے ہوئے۔ پہلا ڈرون کے ذریعے ہوا جو جہاز کے قریب پھٹا۔ اسسے معمولی نقصان ہوا۔ دوسرا ڈرون کشتی کے ذریعے کیا گیا جو جہاز کے قریب دھماکے سےپھٹ گیا۔

رائٹرز کے مطابق کپتان نےکہا کہ "جہاز اور اس کا عملہ محفوظ ہیں”۔

ادھر برطانوی میری ٹائم اتھارٹیکو آج صبح میں یمنی شہر عدن سے 83 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک واقعے کے بارے میںایک رپورٹ موصول ہوئی۔ یہ واقعہ جمعہ کو دیر گئے پیش آیا تھا۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ اسواقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ حملے یمن میں حوثیمزاحمت کاروں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں امریکی اور یورپی حمایت سے جاری اسرائیلیدہشت گردی کےخلاف فلسطینیوں کی نصرت اور ان کی حمایت کے لیے کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی