جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید صحافیوں کی تعداد 160 ہو گئی

بدھ 17-جولائی-2024

گذشتہ روز غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کے دوران صحافی محمد مشمش شہیود ہوگئے جس کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تکشہید صحافیوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔

فلسطین کے میڈیا آفس کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارےساتھی صحافی کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹیپر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 160ہو گئی ہے۔

بیان میں صحافی اور صوتالاقصیٰ ریڈیو کے ڈائریکٹر پرورگرامز محمد عبداللہ مشمش کی شہادت کو اسرائیلیریاست کی کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہاسرائیلی ریاست صحافیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بمباری کا نشانہ بنا کر شہیدکررہی ہے جس کا مقصد غزہ میں ہونے والے اسرائیلی جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا اورصحافیوں کو ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی سے خوف زدہ کرنا ہے۔

صحافی مشمش کو اسرائیلیقتل عام میں شہید کیا گیا تھا جس نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات میں "الرازی”اسکول کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 23 شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی