جمعه 15/نوامبر/2024

سابق فلسطینی وزیرکی اسرائیلی جیل سے رہائی، وزن35 کلو کم ہوچکا

بدھ 17-جولائی-2024

اسرائیلی قابض ریاست کیجیلوں میں 9 ماہ قید رہنےکے بعد رہائی پانے والے سابق وزیر لوکل گورنمنٹ انجینیر عیسیٰ الجعبری نے رہائی کےبعد اپنی حراست کے ایام کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پرایک پوسٹ میں لکھا کہ کپ کا مکمل حصہ اور قابض ریاست کیجیلوں نظر بند ہونے کا دوسرا رخ قرار دیا۔

الجعبری نے اپنے فیس بکپیج پر لکھا کہ "میں تکلیف دہ پہلوپر توجہ نہیں دوں گا، جیسا کہ سب جانتے ہیں، لیکن میں کپ کے پورے حصے کی طرف توجہمبذول کروں گا”۔

انہوں نے کہا کہ "خداکے فضل اور اس کی مدد سے نو مہینےقید میں گذر گئے۔ درد کے باوجود، صحت کی خرابیکےباوجود وقت گذرتا گیا اور ڈسک کا دردغائب ہو گیا اور گھٹنے کا درد ختم ہو گیا.”

انہوں نے بتایا کہ کہ 35کلو گرام وزن کم ہونے  سے ان کے جسم میں لبلبہ متاثر ہوا اس سے خون میں شوگر کیسطح بڑھ گئی اور وہ انسولین کی خوراک کے بغیراس کی مقدار بڑھ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ”یہ کچھ ظاہری تحفے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں جزا کےروز خدا کے فضل و کرم سےاجر ملے گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میںپیچھے زندانوں میں ہزاروں فلسطینی بھائیوں کو چھوڑ آیا ہوں جو زنجیروں میں جکڑےہوئے ہیں۔ وہ بہت تکلیف میں ہیں مگر ان کے حوصلے بلند ہیں۔

خیال رہے کہ سابقفلسطینی وزیر عیسیٰ الجعبری کو اسرائیلی قابض فوج نے نو ماہ قبل حراست میں لے کرجیل میں ڈال دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی