جمعه 15/نوامبر/2024

ہیومن رائٹس واچ کا یورپ سے اسرائیلی جرائم پرخاموشی توڑنے کا مطالبہ

بدھ 17-جولائی-2024

انسانی حقوق کی عالمیتنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سےفلسطینیوں کےخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش توڑے اور فلسطینیوں پرمظالم روکنے کے لیے اسرائیلی حربوں کو روکنے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالے۔

تنظیم نے منگل کے روز ایکبیان میں کہا کہ ”اسرائیلی حکام بھوک کو جنگ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔خوراک، پانی، ایندھن، بجلی اور انسانی امداد تک رسائی سخت اور من مانی پابندیوں کےتابع ہےغزہ کے لوگوں کو جان بوجھ کر بھوک اور اجتماعی سزا کا نشانہ بنایا جا رہاہے”۔

بیان میں یورپی یونین کےممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "بدقسمتی سے آپ نے ابھی تک اسرائیلیحکام کے جنگی جرائم اور بین الاقوامی انسانی قانون کی دیگر خلاف ورزیوں کو اجتماعیطور پر تسلیم نہیں کیا، نہ ہی ان کی مذمت کی ہے اور نہ ہی آپ نے مناسب اقدامات کیےہیں”۔

انسانی حقوق گروپ نےیورپی ممالک سے انسانی حقوق کو برقرار رکھنے اور دوہرے معیارات کا مقابلہ کرنے کامطالبہ کیا۔ اتفاق رائے کے غلط استعمال کو دور کرنے، بین الاقوامی انصاف اور کثیرالجہتیفورم کی حمایت اور جبری نقل مکانی کے حربوں کو روکنے کے اقدامات پر زور دیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے نےمزید کہا کہ "تنظیم نے 7 اکتوبر سے پہلے اور بعد میں اسرائیلی حکام کی طرف سےجنگی جرائم اور غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی خلافورزیوں کو واضح طور پر تسلیم کیا اور ان کی مذمت کی اور احتساب کا مطالبہ کیا”۔

بیان میں مطالبہ کیا گیاکہ یورپی یونین اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیل پانی، خوراک، ایندھن اور ادویاتسمیت اہم انسانی امداد کی تقسیم میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ بند کرے،ہسپتالوں اور اسکولوں کے علاوہ شہریوں، صحافیوں اور انسانی ہمدردی کے کام کرنےوالے کارکنوں کے خلاف اپنے تمام غیر قانونی حملے بند کرے۔

انہوں نے یورپی یونین کےممالک سے "اسرائیل” کو ہتھیاروں کی منتقلی کو معطل کرنے اور اسے مکمل یاجزوی طور پر معطل کرنے کے لیے یورپی یونین اور "اسرائیل” کے درمیانشراکت داری کے معاہدے پر نظرثانی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

بیان میں انسانی ہمدردیکے اداروں، خاص طور پر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہگزینوں ’انروا‘ کے لیے سیاسی اور مالی مدد بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے یورپی یونین سےکہا کہ وہ غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارت پر مکمل پابندی عائد کرے۔

مختصر لنک:

کاپی