چهارشنبه 30/آوریل/2025

طولکرم میں فائرنگ سے 3 آباد کار زخمی

منگل 16-جولائی-2024

منگل کی صبح مقبوضہ مغربیکنارے کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں بیت لِید قصبے کے قریب فائرنگ کے ایک حملےمیں تین آباد کار زخمی ہو گئے۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دیہے کہ فائرنگ کے حملے میں آباد کاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار تین آبادکار زخمی ہوگئے۔

حملہ آور کارروائی کےبعد بہ حفاظت جائے وقوعہ سےفرار ہوگئے۔

قابض فوج نے حملہ آوروںکی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ طولکرم کے مشرقمیں واقع گاؤں رامین کے داخلی راستے کے ارد گرد بھاری نفری تعینات کرکے اس کےتمامراستے بند کردیے۔

آپریشن کے بعد قابض فوجنے بیت لید قصبے کے قریب دیر شرف چوکی کو بھی بند کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی