دوشنبه 18/نوامبر/2024

خان یونس اور نصیرات میں تازہ قتل عام، مزید 53 فلسطینی شہید

منگل 16-جولائی-2024

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس کے مرکز میں واقع مواصی اور نصیرات کیمپ میں منگل کے روز صیہونی قابضافواج کے ہاتھوں قتل عام میں 53 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

آج منگل کو اسرائیلیبربریت میں خان یونس میں المواصی کے مقام پر 17 شہری شہید اور 26 دیگر زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے ہمارے نامہنگار کو بتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے خان یونس میں العطار اسٹریٹ پر بے گھرافراد سے بھرے علاقے میں ایک کار پر بمباری کی، جس سے بچوں اور خواتین سمیت 13افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ قتلعام اردن کے ہسپتال کے قریب ہوا جس کے بعد زخمیوں کوہسپتال لے جایا گیا۔

خان یونس کے مغرب میںابو عکر خاندان کے گھر پر قابض طیاروں کی بمباری سے ایک شہری اور اس کی دو پوتیاں شہیدہو گئیں۔

شہداء میں جمال ابو عکراور ان کی دو پوتیاں ماریہ اور میرال بلال ابو عکر، جن کی عمریں 5 اور 6 سال تھیں۔

نصیرات کیمپ میں قابضفوج کی طرف سے نصیرات کے جنوب میں واقع کیمپ 2 میں ہزاروں بے گھر افراد کی رہائشگاہ پر ایک اسکول میں قتل عام کے نتیجے میں 23 شہری شہید اور 73 زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہصحافی محمد مشمش کو نصیرات میں قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام کے دوران شہید کیا گیا۔

سرکاری میڈیا آفس نے کہاکہ یہ قتل عام قابض فوج کی طرف سے ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل دسویں ماہ سےشروع کی گئی نسل کشی کے جرم کے تسلسل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

دفتر نے ایک بیان میںکہا کہ "اسرائیلی قابض فوج نصیرات کیمپ میں ’انروا‘ کے اسکولوں میں بے گھرہونے والے شہریوں کو نشانہ بنانے اور بمباری کرنے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہیہے۔نصیرات کیمپ  میں 80 ہزار سے زیادہبےگھر فلسطینی عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی