جمعه 15/نوامبر/2024

یمن: حدیدہ پر امریکی اور برطانوی فوج کے تین حملے

پیر 15-جولائی-2024

یمنی انصار اللہ گروپ نےاتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی-برطانوی طیاروں نے مغربی یمن میں بحیرہ احمرکے ساحل پر واقع الحدیدہ گورنری کو تین حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

گروپ کے المسیرہ چینل نےکہا کہ "امریکی-برطانوی جارحانہ طیاروں نے حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کودو فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔”

انہوں نے مزید کہا کہہوائی جہاز نے الحدیدہ گورنری میں اللاحیہ ضلع میں البوحیسی کے علاقے پر ایک بمگرایا۔

گزشتہ نومبر سے انصاراللہ بحیرہ احمر میں فلسطینی عوام کی حمایت اور نصرت کے لیے "اسرائیلی”جہازوں یا "اسرائیل” جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انصار اللہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ "غزہ پر اسرائیلی جنگکے خاتمے، پٹی پر محاصرہ ختم کرنے اور انسانی امداد کے داخلے تک بحیرہ احمر میںاپنے حملے بند نہیں کرے گا”۔

مختصر لنک:

کاپی