غزہ کی پٹی میں فلسطینیسول ڈیفنس سروس نےبتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں مواصی کےقتل عام میں سول ڈیفنس سروس کے ایک رکن کی شہادت اور تین کے زخمی ہونے کے بعد جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے سول ڈیفنسکارکنوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔
سول ڈیفنس نےمرکزاطلاعات فلسطین کے ذریعے پہنچائے گئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ شہید بلالرمضان فرحان اتوار کی شام المواصی قتل عام میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دمتوڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ کیپٹی میں 7 اکتوبر 2023ء کو نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے سول ڈیفنس کے شہداء کی تعدادبڑھ کر 79 ہو گئی ہے۔
اتوار کی شام شہری دفاعنے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے خان یونس میں المواصی کے قتل عام سے 400 شہداء اورزخمیوں کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی بمباری نے 1200 خیمے تباہ کر دیے تھے جن میں بےگھر افراد رہائش پذیر تھے۔ ایک خیراتی ہسپتال اور پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کونقصان تباہ کردیا گیا اورسڑکوں اور گلیوں کو 5 کلومیٹر کے فاصلے پر نقصان پہنچا۔
ہفتے کے روز اسرائیلیقابض فوج نے خان یونس گورنری کے علاقے مواصی میں شہریوں اور بے گھر افراد کے خلافگھناؤنا قتل عام کیا۔ اس کے نتیجے میں 71 فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے جن میںبڑی تعداد میں شدید زخمی شامل ہیں۔