اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
گذشتہ روز اسماعیل ھنیہنے ایرانی صدرمسعود بزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی۔ اس موقعے پر انہوں نے اسلامیجمہوریہ ایران کے صدر کو فلسطین کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
اسماعیل ھنیہ نے ایک بارپھر فلسطینی عوام اورحماس کی طرف سے پزشکیان کو ایران کا صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔
انہوں نےفلسطین کی تازہصورت حال، غزہ میں قابض صہیونی ریاست کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہولناک قتلعام، فلسطینیوں کی مسلح مزاحمت اور فلسطینیوں کی ثابت قدمی پر بریفنگ دی۔
دوسری طرف ایرانی صدر نےکہا کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی نسل پرست حکومت کے خلافان کی جدوجہد کو ایک انسانی فریضہ اور اسلامی فریضہ سمجھتا ہے۔ یہ اعلیٰ اصولوںاور اہداف کی پاسداری کرتی ہے۔ اسلامی انقلاب اور اس کے بانی امام خمینی رحمۃ اللہعلیہ پر اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہعلی خامنہ ای کی رہنمائی میں فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت جاری رکھی جائےگی۔
ایرانی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے غزہ کےعلاقے المواصی میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام کی شدید مذمت کی اور اسقتل عام پر دشمن ریاست کوکٹہرےمیں لانے کا مطالبہ کیا۔