فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عامکیے جن میں مزید 50 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی ہوانے والوں میںبیشتر بچے اور خواتین شامل ہی۔
وزارت صحت نے ایک بیان میںتصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 38345 شہید اور88295 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہاسرائیلی فوج کی بمباری میں درجنوں فلسطینی ملبے تلے دب چکے ہیں اور کچھ سڑکوں پرہیں جنہیں سرائیلی بمباری کی وجہ سے مدد فراہم نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی طبی عملہاور شہری دفاع کے کارکن ان تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔