بدھ کی رات یمنکی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نےبحیرہ عرب میں دو بحری جہازوں اور خلیج عدن میں ایک بحری جہاز کو درست اور براہراست ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
یمنی فورسز کیطرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ انہوں نے بحیرہ عرب میں امریکی بحری جہاز Maersk Sentosa کو متعدد بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
یمنی فورسز نے بحیرہعرب میں بحری جہاز (مارتھوپولس) کو بھی متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کی ملکیتیکمپنی نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کیتھی۔
فورسز نے اطلاع دیکہ انہوں نے خلیج عدن میں اسرائیلی جہاز (MSCPatnaree) کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواجنے تصدیق کی ہے کہ جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں کی جاتی اور غزہ کی پٹی کامحاصرہ ختم نہیں کیا جاتا ان کی کارروائیاں نہیں رکیں گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ وہ اسرائیلی قابض ریاست کی حمایت کرنے والے اور یمنی عوام کو نشانہ بنانے میںامریکہ اور اسرائیل کو فوجی سہولیات فراہم کرنے والے فریقوں کے خلاف لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔