اسرائیلی قابض فوج نےغزہ شہر کے جنوب مغرب میں پیر کی صبح سویرے گھس کر رہائشیوں کو بڑی تعداد میں نقلمکانی پر مجبور کیا۔ جب کہ شہر اور غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع محلوں پر شدید حملےکیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ فائر بیلٹ اور پرتشدد بمباری کے درمیان فورسز نے غزہ شہر کے جنوب میںتل الھوا محلے کے جنوبی مضافات میں یونیورسٹیوں اور صنعتی علاقوں کے آس پاس کےعلاقوں میں دراندازی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہقابض فوج کے طیاروں نے دو محوروں سے آگے بڑھنے سے پہلے غزہ شہر کے مختلف محلوں پرآج صبح کے وقت شدید بمباری کی۔ مغربی محور اور الدحدوح گول چکر، تل الھوا کے جنوبمیں، الجامعات اور السینا کے قرب و جوار میں محلوں سے بڑی تعداد میں خاندانوں اوربے گھر افراد کو نقل مکانی پرمجبور کیا۔
ہزاروں خاندان اب سڑکوںپر ہیں، وہ نہیں جانتے کہ شدید گولہ باری اور گولوں کی زد میں کہاں جائیں۔
ہمارے نامہ نگار نےاطلاعدی ہے کہ دراندازی کے محور میں شدید گولہ باری اور توپ خانے اور جنگی طیاروں کیطرف سے بہت بھاری بم گرائے گئے۔ ساتھ ہی صنعتی علاقے کے آس پاس میں اسرائیلی توپخانے اور گیس بموں سے بمباری کی گئی۔
نامہ نگار نے بتایا ہے کہ غزہ کے باشندے گذشتہشام مشرقی غزہ کے علاقے اور درج اور التفاح کے محلوں میں نقل مکانی کے احکامات جاریکیے جانے کے بعد شہر کے مغرب میں داخل ہونے سے حیران تھے۔ ان علاقوں میں پناہگاہوں کی طرف نقل مکانی کرنے والوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔