جمعه 15/نوامبر/2024

لندن میں ہزاروں افراد کا غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کےلیے مظاہرہ

اتوار 7-جولائی-2024

برطانوی دارالکحومت لندنمیں گذشتہ روز غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کےخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

ہفتے کے روز لندن کیسڑکوں پر ایک زبردست مظاہرہ دیکھا گیا جس میں فلسطینی کاز کی حمایت میں ایک لاکھسے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا اہتمام فلسطین کی حمایت کرنے والیبرطانوی تنظیموں کے اتحاد نے کیا تھا تاکہ نئی برطانوی حکومت سے فلسطین میں نسل کشیکو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کامطالبہ کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے میںمتعدد ممتاز سیاستدانوں نے خطاب کیا۔ انہوں نے پرجوش تقاریری میں فلسطینیوں کوانصاف فراہم کرنے اور امن کے حصول کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔ تماممقررین نے غزہ میں فوری جنگ بندی، امداد کی فراہمی اور اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائیروکنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقعے پر برطانوی-فلسطینیڈاکٹر غسان ابو ستہ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی طبی صورتحال پر براہ راست رپورٹ فراہم کی،جس میں تشدد کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

کارکن لیان محمد جو برطانیہمیں اپنی سرگرمی کے لیے مشہور ہیں نے بھی غزہ میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مشہور مصنفہ کملا شمسینے ایک تقریر میں فلسطینی کاز کے لیے عالمی یکجہتی کی اہمیت اور اجتماعی عمل کیطاقت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی