اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینیوں کی مرضی کو نظرانداز کرنے والے کسیبھی منصوبے، تجاویز یا سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کیطرف سے ایسے بیانات اور موقف کو مسترد کر دیا ہے جن میں غزہ کی پٹی کے مستقبل کےحوالے سے فلسطینی قوم کے کردار کی نفی کی گئی ہے۔
حماس نے جمعے کے روز ایکبیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی انتظامیہ فاشسٹ دشمن کو شکست دینے کے بعد فلسطینیوںکے ہاتھ میں رہے گی۔
انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ فلسطینی عوام کسی بھی سرپرستی، یا کسی بھی بیرونی حل یا جارحیت کو قبولکرنے کو تیار نہیں۔
حماس نے تمام عرب اورمسلمان ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی نسل کشی کی جنگبند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اس جنگ میں فلسطینیوں کی مدد کریں اور اسرائیلی جنگیجرائم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔