فلسطین کے علاقے غزہ کیپٹی میں نصیرات کیمپ اور غزہ سٹی پر 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو اسرائیلی حملوںمیں پانچ صحافی شہید ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دیہے کہ صحافی امجد جحجوح، ان کی اہلیہ، صحافی وفا ابو ضبعان اور صحافی رزق ابو شقکیانآج صبح کے وقت وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج کی گھر پر بمباریمیں شہید ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہقابض فوج کے طیاروں نے ابو شکیان کے گھر پر بمباری کی جس میں صحافی امجد جحجوح کےخاندان کے بے گھر افراد سمیت متعدد افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس بمباری میں کم سےکم 10شہری شہید ہوئے جن میںخواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں جمعہ کی شامفلسطینی صحافی سعدی مدوخ اور احمد سکر کو اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا۔ یہ شہادتیں اس وقت ہوئیں جبغزہ شہر کے الدرج محلے میں مدوخ خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہنشانہ بنائے گئے گھر کے ملبے سے نکالے گئے 5 شہداء میں صحافی بھی شامل ہیں۔
فلسطینی کارکنوں نے ایککلپ شائع کیا جس میں مدوخ خاندان کے گھر کی تباہی اور شہداء اور زخمیوں کی نقل وحمل کو دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برسسات اکتوبرکے بعد غزہ کی پٹی پرجاری اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک 158 فلسطینی صحافیشہید ہوچکے ہیں۔