فلسطینی وزارت صحت کےمطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جن کےنتیجے میں 29 فلسطینی شہید اور 100 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے اپنے یومیہبیان میں تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 38098فلسطینی شہری شہید اور 87705 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہابھی تک زخمی اور شہداء ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے غزہ کی پٹیمیں کام کرنے والی تمام صحت کی سہولیات کو ادویات کی شدید قلت کے ساتھ آکسیجن جنر یٹرز کو چلانے کے لیے ضروری ایندھنکے بحران سے دوبارہ خبردار کیا۔
انہوں نےبتایا کہ بعضاوقات بہت کم مقدار میں ایندھن کی فراہمی کی کی پالیسی کے پیش نظر سخت کفایت شعاریکے اقدامات کی پیروی کی جا رہی تھی مگر اس کے باوجود ہسپتالوں کو بڑی مقدار میںایندھن کی ضرورت ہے۔