فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 4 قتل عام کیے، جن میں 58 فلسطینی شہید اور 179 زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوںمیں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
وزارت صحت نے تصدیق کیکہ گذشتہ سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38011 فلسطینی شہید اور87445 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہا کہمتعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاعکا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔