غرب اردن کے شمالیشہر طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں راتگئے قابض اسرائیلی فوج کے ڈرون کے ذریعے کیےگئے قاتلانہ حملے میں چار نوجوان شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 22 سالہ یزید سعیدعادل شافع ،25 سالہ نمر انوراحمد حمارشہ 20 سالہ محمد یاسررجا شحادہ اور 22 سالہ محمد حسنغنام کنوح کے نام سے کی گئی ہے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہچاروں نوجوان اسرائیلی ڈرون کے میزائل کا نشانہ بننے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے اس وقت دم توڑ گئے جب وہ نور شمس کیمپ کے وسط میں تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابققابض فوج نے ڈرون سے کیمپ کے وسط میں حارہبطاق پر میزائل فائر کیے جانے کے بعد طولکرم شہر میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنیگئی۔
نیشنل ایکشن دھڑوں،اداروں اور طولکرم گورنری نور شمس کیمپ کے شہداء کی یاد میں ایک روزہ سوگ کا اعلانکیا ہے۔ دوسری طرف غرب اردن کے شہر طولکرم میں طلبا کے امتحانات کو ملتوی کردیاگیا ہے۔اسرائیلی فوج کی اس دہشت گردی کے خلاف بہ طور احتجاج آج بدھ کو شہر بھرمیںہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
اس سےقبل طولکرم شہر اورنور شمس کیمپ پر قابض فوج کے حملوں کے دوران ایک خاتون نسرین ضمیری اور اور چارسالہ بچے محمد سرحان کی شہادت کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر طولکرم گورنری میں شہداء کیتعداد 6 ہوگئی ہے۔