اسرائیلی قابض فوج نےاعتراف کیا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نیٹزارم کے محور پر مزاحمت کاروں کی جانب سےکیے گئے حملے میں ایک فوجی افسر سمیت کم سے کم تین اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
قبل ازیں عبرانی میڈیانے اطلاع دی تھی کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے آس پاس فلسطینی مزاحمتکاروں کی طرف سے لڑائی اور حملے کے دوران متعدد فوجی زخمی ہوئے، جن میں 3 شدید زخمیبتائے جاتے ہیں۔
گذشتہ رات اسی طرح کےذرائع نے نیٹزاریم کے محور میں اس کی تفصیلات ظاہر کیے بغیر ایک سنگین سکیورٹیواقعہ کی بات کی تھی۔ قابض فوج کے ہیلی کاپٹرکو ہلاک اور زخمیوں کو منتقل کرتےدیکھا گیاتھا۔
قابض فوج نے منگل کی صبحاعلان کیا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران اس کے 44 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں غزہ کیپٹی میں 14 فوجی بھی شامل ہیں، جس سے جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے زخمیہونے والوں کی تعداد 4021 ہو گئی ہے۔
گذشتہ روز قابض فوج نےاعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں لڑائی میں ایک فوجی فوجیہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔