شنبه 07/دسامبر/2024

مقبوضہ گولان میں ڈرون دھماکے میں 9 اسرائیلی فوجی زخمی

پیر 1-جولائی-2024

شام کے مقبوضہ علاقےگولان میں گرنے والے جنوبی لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں نواسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

 

اسرائیلی چینل 12 نے بتایاکہ شمالی گولان میں ڈرون دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کیحالت تشویشناک ہے۔

 

اس سے پہلے گولان کےشمال میں واقع "عین کنیا” اور "مارون گولان” بستیوں میں سائرنکی آوازیں آتی تھیں۔

 

دوسری طرف لبنانی حزباللہ نے اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین نے راویہ بیرک میں 188ویں بریگیڈ کے بکتر بندبریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ڈرون  کےاسکواڈرن کے ساتھ فضائی حملہ کیا۔ اس حملے میں بریگیڈ کے کمانڈ سینٹرکو نقصانپہنچا۔

اس سے قبل کل اتوار کوحزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کااعلان کیا تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہان کے مزاحمت کاروں نے پرانیت بیرکوں میں 91ویں ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کو بھاریبرقان میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا اور متعدداسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی