چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کا ترک وزیرخارجہ اور مصری انٹیلی جنس چیف سے تبادلہ خیال

اتوار 30-جون-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکیہ اور مصر کے سینیر حکامکے ساتھ الگ الگ فون پر بات کی اور انہیں غزہ میں جنگ بندی اور معاہدے تک پہنچنے کیتفصیلات کے بارے میں حماس کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

دوحہ میں ھنیہ کے دفترنے کہا کہ حماس کے سربراہ نے  ہفتے کی شام ترکانٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن سے فون پر بات کی۔ اس میں انہوں نے غزہ میں جنگبندی کے لیے ہونے والے مذاکرات اور معاہدے تک پہنچنے کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔

قالن نے اسماعیل ھنیہ سےان کی بڑی بہن، ان کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام کے شہداء کی شہادت پر تعزیت کااظہار کیا۔

ھنیہ نے ہفتے کی شام مصریوزیر برائے انٹیلی جنس عباس کامل سے بھی فون پر بات کی۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندیتک پہنچنے کے لیے جاری مذاکرات کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تحریک کے قائدسے ان کی بڑی بہن اور ان کے اہل خانہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔

مختصر لنک:

کاپی