جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے تین کارکن شہید،جماعت کی جوابی کارروائی

اتوار 30-جون-2024

اسرائیلی فوج نے لبنانمیں تازہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کم سے کم تین مزاحمت کار شہیداور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان جنگ کو روکنے کی بینالاقوامی کوششوں کے باوجود لبنان اور اسرائیل کی سرحد پرکشیدگی بدستور برقرار ہے۔دوسری جانب اسرائیل اور حزب اللہ نے ایک دوسرے کے مفادات پر حملوں کا بھی دعویٰکیا ہے

اسرائیلی فوج کی طرف سے’ایکس‘ پلیٹ فارم پرہوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے جنوبی لبنان میںطیبہ اور رب الثلاثین کے مقام پر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے بتایا ہے کہاسرائیلی بمباری میں اس کے کم سے کم تین مزاحمت کار شہید ہوگئے۔

قبل ازیں حزب اللہ کیجانب سے گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے کفر شوبا پہاڑیوں میں رویسات العلمکے مقام پر ایک اسرائیلی "مرکاوا” ٹینک اور "نمیرا” گاڑی کوتباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میںکہا کہ "ہمارے مجاھدین نے مقبوضہ لبنان کی کفر شوبا پہاڑیوں میں رویسات العلمکے مقام پر ایک مرکاوا ٹینک اور ایک نمیرا گاڑی کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایااور انہیں تباہ کردیا”۔

حزب اللہ کا کہا ہے کہ اسنے اسرائیلی ریاست کے اندر قابض فوج کے ٹھکانوں پرچار الگ الگ مقامات پر مختلفہتھیاروں سےحملے کیے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچارکیا گیا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقتمیں سامنے آئی ہے جب لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے خطرات پیداہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران نےخبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی ریاست نے لبنان کے خلاف ایک جامع فوجی جارحیت کاآغاز کیا ہے تو "جنگ نسل کشی ” کا باعث بنے گی اورایران اس جنگ میںاسرائیل کو تباہ کردےگا۔

اقوام متحدہ میں ایرانکے مشن نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف "جامع فوجیجارحیت” شروع کرتا ہے تو ایران کے پاس اس میں مکمل شرکت سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔

خیال رہے کہ سات اکتوبرکو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونےکے بعد شمال میں حزب اللہ کے ساتھ بھیمحاذ مسلسل گرم ہے۔ دونوں طرف سے روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔

حزب اللہ کے کے بیاناتاور سرکاری لبنانی ذرائع کی بنیاد پر’اے ایف پی‘ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میںبتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں لبنان میں کم از کم 479 افراد شہید ہوئے، جن میںحزب اللہ کے 313 ارکان اور کم از کم 93 عام شہری شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی