جمعه 15/نوامبر/2024

’ہماری پناہ گاہوں پر اسرائیلی بمباری میں 508 فلسطینی شہید ہوئے‘اونروا

جمعرات 27-جون-2024

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کےطرف سے مسلط کی گی جنگ کے آغاز سے اب تک ایجنسی کی پناہ گاہوں میں رہائش پذیر 508 بےگھر افراد شہید اور 1559 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں غزہ میں اقوام متحدہکے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ (او سی ایچ اے) کی اہلکار یاسمینہ گیردانے کہا تھا کہ "گذشتہ اکتوبر کی 7 تاریخ سے غزہ میں 200 سے زیادہ انسانی امدادیکارکن مارے جا چکے ہیں”۔

گیردا نے منگل کے روز ایکپریس بیان میں وضاحت کی تھی کہ "غزہ کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ اسے تعداد میںنہیں ماپا جا سکتا، یہاں تک کہ یہ کسی کے لیے بھی غیر محفوظ علاقہ بن چکا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ”غزہ میں میں نے پہلی بار ایسی کہانیاں سنی اور دیکھی ہیں جو مجھے زندگی بھر پریشانکرتی رہیں گی”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ”امدادی ٹیموں کو ضرورت مندوں تک انسانی امداد پہنچانے میں درپیش مشکلات کئیطرح کی ہیں۔ بہت سے لوگوں کی خوراک، پناہ گاہ اور دیگر بنیادی ضروریات کو پورا نہیںکیا گیا”۔

264 دنوں سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کیپٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں،ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کر کے ان کے رہائشیوں کو ان کے اندر شہید کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمارکے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں سات اکتوبر کے بعد اب 37718 شہید اور 86377 دیگر زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی