یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کا جنگی جنون جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

جمعرات 27-جون-2024

فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتلعام کیے جن میں 47 شہری شہید اور 52 زخمیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوںمیں داخل کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیتمیں اب تک 37765 شہید اور 86429 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہاسرائیلی فوج کی بمباری میں درجنوں فلسطینی ملبے تلے دب چکے ہیں اور کچھ سڑکوں پرہیں جنہیں سرائیلی بمباری کی وجہ سے مدد فراہم نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی طبی عملہاور شہری دفاع کے کارکن ان تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی