فلسطینی وزارت صحت نےخبردارکیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے باعثبنیادی نوعیت کی ادویات کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں زخمی اور بیماروںکی زندگیاں خطرسے دوچار ہوچکی ہیں۔
وزارت صحت نے تمام بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامیاداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کریں اور غزہ کی پٹی میں مریضوں اور زخمیوںکی جان بچانے کے لیے ضروری ادویات اور طبی سامان فراہم کریں۔
وزارت صحت نے منگل کےروز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے جاری رہنے ، اس پٹی میںتمام گذرگاہوں پر قبضے، اس کی بندش اور غزہ میں صحت کے شعبے کو مسلسل نشانہ بنانےسے، ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اب اس پر مستزاد یہ کہادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ یہکمی بیمار اور زخمی لوگوں کی جان بچانے کے لیے ضروری طبی خدمات کی مسلسل فراہمی میںرکاوٹ ہے۔ کچھ ادویات اور طبی سامان کا ذخیرہ بالکل ختم ہوچکا ہے یا ختم ہونے کےقریب ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ ختم ہونےوالی دوائیوں میں سب سے نمایاں ریسپشن، ایمرجنسی،اینستھیزیا، انتہائی نگہداشت اور سرجیکل ادویات ہیں۔