جمعه 24/ژانویه/2025

درندہ صفت اسرائیلی فوج نے بزرگ فلسطینی خاتون پروحشی کتے چھوڑدیے

بدھ 26-جون-2024

غزہ کی پٹی میں جاریاسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم کوئی نہیں بات نہیں۔ نہتے اوربے گناہ شہریوں پر تشدد اور ان کی تذلیل اور توہین صہیونی فوج کا دل پسند مشغلہ بنچکا ہے۔

 

اس دریدہ دہنی اورسفاکانہ جرم کی تازہ مثال غزہ کی ایک بزرگ خاتون پر قابض فوج کی طرف سے وحشی کتےچھوڑنے  کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی اور اس پر سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے

یہ دلخراش واقعہ شمالیغزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا جب قابض فوج نے ایک گھرمیں گھس کروہاںموجود ایک بزرگ خاتون پر کتے چھوڑ دیے، جنہوں نے اسے بری طرح کاٹ ڈالا۔

 

الجزیرہ سیٹلائٹ چینل نےایک پولیس کتے پر قابض فوج  کے کیمرے سے حاصلکی گئی لیک شدہ کلپس شائع کیں، جس میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب اس نے جبالیہ میں بزرگخاتون پر حملہ کیا۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک پولیس کتا قابض فوج کے ساتھ خاتون کے گھر کے اندر بزرگ خاتون پر وحشیانہاور طویل حملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح نوچ رہا ہے۔

کتے کے حملے سے بزرگخاتون شدید زخمی ہوگئی اور اس کے جسم سےخون کے فوارے پھوٹ پڑے۔

 

حملے کا شکار  بوڑھی خاتون نے الجزیرہ کو بتایا کہ فوجیوں نے اسپر کتے کو اس وقت چھوڑ دیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہی تھی۔ اس واقعے کے دوران اسے شدیدچوٹیں آئیں اور کتے نے اس کی ہڈیا کاٹ ڈالیں۔

قابل ذکر ہے کہ قابض فوج کی جانبسے غزہ پر جارحیت میں استعمال کیے جانے والے پولیس کتے کئی مناظر میں گھروں اور سرنگوںپر دھاوا بولتے، شہریوں پر حملہ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی