فلسطینی وزارت صحت نےبتایا ہے کہ غزہ میں الدرج کلینک کو اسرائیلیقابض فوج کی طرف سے نشانہ بنانے کے نتیجےمیں غزہ میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر ہانی الجعفراوی شہید ہوگئےہیں۔
پیر کی صبح ایک بیان میںوزارت صحت کے انڈر سیکریٹری یوسف ابو الریش نے الجعفراوی اوران کے ساتھیوں کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید الجعفراوی نے مشکلترین وقت میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہےجس پران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہیدنے اپنے ساتھی طبی عملے کے ساتھ ثابت قدمی، عزم اور قربانی کے ایک ٹھوس مثال تھے۔انہوں نے اسرائیلی بمباری اور دھمکیوں کے باوجود چوبیس گھنٹے زخمیوں اور شہداء کونکالنے میں اپنا انسانی فریضہ سرانجام دیا۔
اس نے منظم طریقے سےنشانہ بنانے اور براہ راست قتل کے باوجود اپنے طبی انسانی ڈیوٹی کو جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ اسرائیلی بمباری میں اب تک پانچ سو طبی کارکن شہید اور 310 سے زیادہزخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے عالمیبرادری اور اس کے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اداروں سے غزہ کی پٹی کے خلافوحشیانہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے، صحت کے نظام اور اس کے اہلکاروں کو تحفظ فراہمکرنے اور نہتے فلسطینیوں خلاف نسل کشی کے جرائم کے لیے اسرائیلی قابض دشمن کوکٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔