جمعه 17/ژانویه/2025

جزب اللہ نے اسرائیل کے حساس فوجی مراکز کی ویڈیو جاری کردی

پیر 24-جون-2024

لبنانی مزاحمتی تنظیمحزب اللہ کی طرف سے’اہم امور‘ کے عنوان سے ایک فوٹوگرافک ویڈیو جاری کی ہے جس میںاسرائیلی ریاست کے حساس سکیورٹی اور فوجی مراکز کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ جماعت کےسیکرٹری جنرل السید الشیخ حسن نصراللہ کا بیان بھی شامل ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ’ہم جنگ نہیں چاہتےلیکن ہمارے اوپر جنگ مسلط کی گئی تو مزاحمت تمام جنگیقوانین،ضوابط اور حدود سے ماورا ہو کر لڑیں گے‘۔

ویڈیو کے ساتھ حسننصراللہ کا وہ بیان بھی شامل ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جنگ کا سوچنےوالے پچھتائیں گے۔

ایک منٹ گیارہ سیکنڈ کیویڈیو میں  حزب اللہ نے اسرائیلی ریاست کےاندر اہم سکیورٹی اور فوجی مراکز کو دکھایا گیا ہے۔

یہ مناظراسرائیل نے ایکڈرون کی مدد سے لیے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی ریاست کے اندرتک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی