جمعه 15/نوامبر/2024

’اونروا‘ تنصیبات کے فوجی استعمال کا اسرائیلی الزام جھوٹ ہے:حماس

پیر 24-جون-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ آج غزہ شہر میںاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ہیڈکوارٹر کو فسطائی قابضریاست نے ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی ہمارے فلسطینی عوام ،عالمی برادری،اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کے خلاف فاشسٹ قابض حکومت کی طرف سے کیا جانے والا ایکپیچیدہ جرم ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایکبیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہےجس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے’اونروا‘ کے مراکز کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزامات کو جھوٹاپروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے اسے مسرد کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہغزہ میں اونروا کی تنصیبات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کااسرائیلی دعویٰسراسر جھوٹ اور ’اونروا‘ کے حوالے سے اس فاشسٹ حکومت کے حقیقی مکروہ عزائم کا کھلاثبوت ہے۔

اس میں اس بات پر زور دیاگیا کہ مجرمانہ دشمن کی جانب سے غزہ کی پٹی میں شہری مقامات کو مسلسل نشانہ بنانا،بشمول کل رفح میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر کے ارد گرد بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بیس سے زائد بے گھر شہری شہید ہوئے۔

حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان سنگین جرائم کی مذمت کریں اور غاصب صہیونی ریاست اور اس کے جنگی مجرم لیڈروںکو ان پالیسیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کےلیے کام کریں جوکھلے عام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی