چهارشنبه 04/دسامبر/2024

غزہ میں نکبہ سے بڑا بحران دیکھ رہے ہیں: اونروا چیف

پیر 24-جون-2024

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کی امداد کے لیے قائم ادارے ‘ اونروا’ کے سربراہ فلپ  لازا رینی نے پیر کے روز خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں میں لاقانونیت پھیل رہی ہے ۔ اس وجہ سے وسیع پیمانے پر لوٹ مار اور سمگلنگ کی کھلی جھٹی کا ماحول ہے۔

وہ جنیوا میں غزہ میں امداد تقسیم اور ترسیل کے معاملے پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ‘ غزہ امدادی سامان کی ترسیل رک کر رہ گئی ہےاور امداد کی ترسیل کو روک دیا ہے۔’

واضح رہے غزہ کی پٹی میں  پچھلے تقریبا ساڑھے آٹھ ماہ سے جاری  جنگ کے بعد سے، فلسطینی سرزمین کو  تقریبا مکمل تباہی کا سامنا  ہے۔

فلپ لازارینی نے ایجنسی کے مشاورتی ادارے کو بتایا، سول حکمرانی کے تقریبا نہ ہونے  کے نتیجے میں لوٹ مار اور سمگلنگ میں رکاوٹ نہیں رہی ہے۔ جبکہ پٹی پر انسانی امداد کی ضرورت غیر معمولی حد تک پہنچی ہوئی  ہے۔’

خیال رہے ایک روز قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا تھا کہ غزہ میں پر امن اور محفوظ ماحول میں امدادی سامان کی ترسیل اسرائیلی فوج کی ذمہ داری ہے۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی