اسرائیلی قابض فوج نے بتایاہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران فلسطینی مجاھدین کے حملے میں ایکاسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوجی کی ہلاکتکے بعد سات اکتوبر سےغزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 665 ہو گئی ہے۔
قابض فوج کے بیان میںکہا گیا ہے کہ 205ویں آئرن فسٹ بریگیڈ کی 9212 بکتر بند بٹالین سے تعلق رکھنے والاریزرو افسر25 سالہ”گراس مالکیہ” جنوبی غزہ کی پٹیمیں ایک لڑائی میں مارا گیا۔
قابض فوج کے اعداد وشمار کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونےوالے فوجیوں کی تعداد 665 ہو گئی ہے جن میں اسی ماہ کی 27 تاریخ کو شروع ہونے والیزمینی لڑائی میں 313 فوجی بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار یہ بھیبتاتے ہیں کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 3894 افسران اور سپاہی زخمی ہوئے جن میں1977 زمینی لڑائیوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلیقابض فوج غزہ میں مجاھدین کے حملوں میں ہلاکتوں اور جانی نقصان کا بہت کم اعترافکرتی ہے اور زیادہ تر ہلاکتوں کو چھپایا جاتا ہے تاکہ فوج اور یہودی آباد کاروںکی مخالفت اور تنقید کو کم کیا جا سکے۔