اسرائیلی قابض فوج نےفلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر عزیز الدویک کو مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیلمیں الجامعہ کے محلے کے علاقے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہقابض فوج نے گھر پر چھاپے اور دھاوا بول کے دوران اسٹن گرینیڈ اور زہریلی آنسو گیسکے گولے داغے۔
قابض فورسزکی8 ماہ کیانتظامی حراست میں ان کی ایک ہفتہ قبل رہائیعمل میں آئی تھی۔رر
الدویک کواسرائیلی میڈیاکے ذریعے اشتعال انگیزی کی ایک وسیع مہم کا نشانہ بنایا گیا۔ان کے الجزیرہ کو دیئےگئے ایک انٹرویو کے بعد ان کے خلاف شر انگیز مہم چلائی گئی۔ انہوں اس انٹرویو میں فلسطینی قیدیوں کے برے حالات کےبارے میں بات کی تھی۔
حماس نے صیہونی غاصب فوجکی طرف سے فلسطینی قانون ساز کونسل کے سربراہ عزیز دویک کی رہائی کے چند روز بعدوحشیانہ اور انتقامی کارروائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کیہے۔