سه شنبه 13/می/2025

حزب اللہ کا "ہُد ہد” ڈرون جس نے صہیونیوں کی نیندیں اڑا دیں کیا ہے؟

بدھ 19-جون-2024

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزباللہ نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں قابض ریاست کے اندر کے مناظر، خاص طور پرحیفہ کے علاقے اور بندرگاہ کو دکھایا گیا ہے۔ اس کلپ میں اسرائیل کو واضح پیغام دیاگیا ہے کہ مزاحمت اسرائیلی گہرائی کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہیہ فضائی مناظر معروف پرندے "ہدہد” کے نام سے تیار کردہ ’ہد ہد‘ڈرون کےذریعے حاصل کیے گئے۔

اسی تناظر میں المنار چینلنے ڈرون کی صلاحیتوں کے حوالے سے معلومات شائع کرتے ہوئے کہا کہ "یہ پرواز میںبہت تیز ہے، مشکل حالات کو برداشت کرتا ہے، ہوشیار اور چوکنا اور دشمن سے چھپنے کیصلاحیت رکھتا ہے”۔

جن علاقوں کی تصویر کشیکی گئی ہے ان میں رافیل ملٹری انڈسٹریز کمپلیکس، ٹیسٹنگ سرنگ، میزائل انجنوں کے گودام، ڈیوڈزسلنگ اور آئرن ڈوم کے لیے پلیٹ فارم اور کنٹرول اور گائیڈنس سسٹم کے کارخانے شاملہیں۔

ویڈیو کلپ میں حیفابندرگاہ کا علاقہ بھی دیکھا جا سکتا ہے جسمیں اسرائیلی جنگی جہاز Sa’ar 5 کے علاوہ حیفہ ملٹری بیس۔ حیفہ ایئرپورٹ، حیفہ سول پورٹ، حیفہپاور اسٹیشن، پیٹرو کیمیکل سہولیات شامل تھیں۔

حزب اللہ کے میڈیاتعلقات عامہ نے اعلان کیا تھا کہ "عسکری میڈیا بہت اہم مناظر شائع کرے گا، جومختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کیے جائیں گے”۔ یہ مناظر امریکی ایلچی آموسہوچسٹین کے دورے کے موقع پرجاری کیے جائیں گے۔

مصرین کا کہنا ہے کہ ’ہدہد‘ ڈرون سے اسرائیل کے اندر گہرائی میں لی گئی تصاویر نے صہیونیوں کو حیران اورششدر کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی