لبنانی مزاحمتی تنظیمحزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہےجس کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ نےعلان کیا ہےکہ اس نے شمالی لبنان کے شہرصور میں واقع بارغلیہ قصبے پر بار بار کی بمباری کےجواب میں "سعسع” بستی میں ایک فوجی کارخانے اور "بیت ہلیل” بیرکوںمیں ساحل بٹالین کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے ایک دوسرے بیانمیں مزید کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے "بیت ہلیل بیرکوں میں ساحل بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر کاتیوشا راکٹوں کے ساتھ بمباری کی”۔
انھوں نے وضاحت کی کہ یہحملے "اسرائیلی دشمن کے بار بار کیے جانے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیںجنہوں نے بارغلیہ قصبے کو نشانہ بنایا”۔
گذشتہ سال 8 اکتوبر سےلبنان میں فلسطینی اور لبنانی دھڑے خاص طور پر حزب اللہ غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتیکے لیے اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ روزانہ بمباری کا تبادلہ کر رہے ہیں۔