اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نےغزہ جنگ کے 253ویں روزکل ہفتے کو مخصوص مزاحمتی کارروائیوں میںقابض فوج 11 صہیونی افسر اور فوجی ہلاک ہوگئے۔
ہفتے کے روز القسام بریگیڈزکے ملٹری میڈیا نے اپنے مجاہدین کے بارے میں متعدد فوجی پیغامات جاری کیے کہ وہ صیہونیافواج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کے ساتھ دھماکہ خیزآلات اور ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شدید جھڑپیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مجاھدیننے اینٹی پرسنل میزائل، میزائلوں اور مارٹر گولوں سے دشمن کے مراکز کو تباہ کرناجاری رکھا۔
القسام کے ملٹری میڈیانے دشمن کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور نیٹزارم کے محور میں تعینات فورسز کو”رجوم” میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کارروائی کا ایک ویڈیو کلپ بھی شائعکیا۔ اس ویڈیو کلپ میں دشمن کے فوجیوں کو نشانہ بنانے کے مناظر اور فضائی دفاعی میڈیانے ایک ہیلی کاپٹر پر حملے کے مناظر شامل ہیں۔
القسام بریگیڈز کے فوجیترجمان ابو عبیدہ نے ایک مختصر ٹوئٹ میں کہا کہ مجاھدین نے ایک حملے میں رفح کےقریب 11 دشمن فوجیوں کوجھنم واصل کردیا۔
انہوں نے حجاج کرام کےنام اپنے پیغام میں ان سے فلسطینی قوم کے لیے دعائوں کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ رفح میںہمارے مجاھدین نے دشمن کو دردناک دھچکا پہنچایا ہے۔ مجاھدین کے حملے میں اسرائیلیفوج کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی جس میں ایک درجن کے قریب دشمن فوجی ہلاک ہوگئے۔