آج بہ روز اتوار 40000سے زائد نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ نماز سے قبلاسرائیلی فوج کی طرف سے پرانے بیت المقدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔تاہم فلسطینی شہری اسرائیلی فوج اور پولیس کی تمام پابندیاں توڑ کر مسجد اقصیٰ میںعید کی نماز ادا کرنے میں کامیاب رہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہقابض فوج نے آج صبح نمازیوں پر مسجد اقصیٰ جاتے ہوئے اور وہاں سے نکلتے ہوئے حملہکیا اور درجنوں نمازیوں کو نماز عید کی ادائیگی کے لیے داخل ہونے سے روک دیا۔
یروشلم میں اسلامی اوقافکے محکمہ نے اعلان کیا کہ 40000 سے زائد نمازیوں نے نماز عید ادا کی۔ نمازی دشمن کی سخت پابندیوں کے باوجود مسجداقصیٰ میں پہنچنے کی کوشش کرتے رہے۔
صبح سویرے قابض فوج نےمسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ اندر موجود نمازیوں کی شناخت پریڈ کی ،نمازیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں ڈالیں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کو اندر جانےسے روک دیا۔