سه شنبه 03/دسامبر/2024

جی سیون ممالک کا اسرائیل سےغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہفتہ 15-جون-2024

سات ممالک کے گروپ ’جیسیون‘ نے "اسرائیل” سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام حالات میںبین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔

گروپ آف سیون نے جمعے کواپنے سربراہی اجلاس کے بیان میں کہا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور تمام "یرغمالیوں”کی رہائی کے لیے مجوزہ معاہدے کی حمایت میں متحد ہیں۔

جی سیون ممالک نے تمامفریقوں سے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتےہوئےکہا کہ "اسرائیل کو ہر حال میں بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرنیچاہیے”۔

جی 7 نے سلامتی کونسل کیغزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیاکہ وہ انسانی امداد کی بلا روک ٹوک سپلائی میں سہولت فراہم کریں۔

گروپ آف سیون کے رہ نماتین روزہ سربراہی اجلاس کے لیے جمعرات سے اٹلی میں ملاقات کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی