جمعه 15/نوامبر/2024

لاکھوں مسلمان رکن اعظم کے لیے میدان عرفات میں جمع، فلسطینی محروم

ہفتہ 15-جون-2024

آج ہفتے کو لاکھوںمسلمانوں نے میدان عرفات میں رکن اعظم ادا کیا مگر اسرائیلی ریاست کی طرف سےفلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے ہزاروں مسلمان فریضہ حج کیادائی سے محروم رہے ہیں۔

حج کے رکن اعظم کی ادائیگیکے لیے لاکھوں عازمین عرفات کے میدان میں موجود ہیں۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننےکے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں۔

عازمین نے سارا دن میدانِعرفات میں عبادت الٰہی اور دعائیں کرتے گزارا۔

سورج غروب ہوتے ساتھ ہیعازمین وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں پہنچ کر وہ مغرب اور عشاء کینمازیں  قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گےاور رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔

ظہر اور عصر کی نماز قصراور جمع کی صورت میں ادا کرنے کے بعد حجاج کرام مسجد نمرہ کے اطراف میں ہی بیٹھےرہے جبکہ بیشتر حجاج جبل رحمہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

سفید احرام میں ملبوسلاکھوں حجاج کی وجہ سے رحمہ پہاڑ کا دور سے انتہائی خوبصورت منظر دکھائی دے رہاتھا۔ حد نگاہ تک سفید احرام میں ملبوس حجاج نظر آ رہے تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے جگہجگہ پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ عام لوگوں نے بھی حجاج میں پانی کی بوتلیںتقسیم کیں۔

حجاج کرام آج یہاں غروبآفتاب سے چند لمحات قبل تک قیام کریں گے اور زوال کے ساتھ ہی مزدلفہ کے لیے روانہہو جائیں گے جہاں وہ تینوں دن رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔

حجاج کرام رات مزدلفہ کےمیدان میں بسر کریں گے اور نماز فجر ادا کرنے کے ساتھ ہی وہ منیٰ کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔

سعودی اداروں کی جانب سےحج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کے لیے سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلاتکے مطابق دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کے قافلے بسوںاور مشاعر ٹرین سروس کے ذریعے جمعہ کی نصف شب کے بعد ہی منیٰ سے میدان عرفات کےلیےروا نہ ہوگئے تھے۔

میدان عرفات انے والےتمام راستوں پر چیک پوسٹیں قائم ہیں جبکہ کسی کو بھی میدان عرفات میں حج پرمٹ کےبغیر جانی کی اجازت نہیں۔ ایسی گاڑییاں جن پر مشاعر مقدسہ میں جانے کا پرمٹ چسپاںنہیں انہیں چیک پوسٹوں سے گزرنے نہیں دیا جا رہا۔

وزارت دفاع ہو سکیورٹیاداروں کے ٹیمیں مسلسل میدان عرفات کا دورہ کر رہی ہیں جبکہ وزات دفاع کے ہیلیکاپٹر میدان عرفات کی مسلسل فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی