فلسطین کی نیشنل اینڈ اسلامک فورسز فالو اپ کمیٹینے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہامریکی وزیرخارجہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں صہیونی ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جب وہاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ پر جنگ بندی میں رکاٹ کا الزام عایدرتے ہیں اورحقیقیرکاوٹ صہیونی ریاست کے طرز عمل پرخاموش ہیں تو اس سے لگتا ہے کہ جنگ بندی کاامریکی منصوبہ محض ایک ڈھونگ ہے۔
جمعرات کی شام ایکبیان میں کمیٹی نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وزیر خارجہ پر نظر ثانیکرے، جس نے پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا کہ اقوام متحدہ نے جن بچوں اور خواتین کوبلیک لسٹ کر رکھا ہے، کے قاتلوں کے ساتھ امریکہ کی مکمل ملی بھگت ہے۔
کمیٹی نے فلسطینیمذاکراتی وفد کی مکمل حمایت اور مذاکراتی جنگ میں اس کی حمایت اور مدد کا اعادہ کیا۔
کمیٹی نے عالمی برادریاور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کیخلاف ورزی کرنے والی اور فلسطینیوکےخلاف نسلکشی کی جنگ کرنے والی قابض اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالے۔
خیال رہے کہامریکی وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہاتھاکہ حماس جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ہےحالانکہ حماس نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کا مکمل اور تفصیلی مثبت جواب دے دیا ہےجس میں حماس نے امریکی جنگ بندی تجویز کو معمولی تبدیلیوں کے ساتھ قبول کیا ہے مگراسرائیلی حکومت کی طرف سے اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔