یمنی مسلح افواج نےاعلان کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ احمر اور عرب میں تینبحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی آپریشن کیا ہے۔
یمنی افواج کے ترجمان نےایک بیان میں کہاکہ "ہماری بحری افواج، میزائل فورس اور بغیر پائلٹ کی فضائیہنے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین فوجی آپریشن کیے۔ پہلا آپریشن بحیرہ عرب میں کیاگیا جہاں وربینا جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔
اس نے نشاندہی کی کہ بحیرہاحمر میں "Seaguardian” اور "Athina” جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہیں بھی براہ راست نقصانپہنچایا گیا۔
یمنی افواج نے تصدیق کیکہ انہوں نے یہ دونوں کارروائیاں متعدد بحری بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے کی ہیں۔انہوں نے کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور نصرت اور دفاع میں آپریشنز کووسعت دینے اور فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کمانڈر عبدالملک بدر الدین الحوثی کیہدایات پر عمل درآمد کے لیے خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے کارروائیاں جاری ہیں۔