جمعه 24/ژانویه/2025

لبنانی مزاحمتی فورسزکی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش

جمعرات 13-جون-2024

اسرائیلی قابض فوجنے بدھ کو اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے صفد ، طبریا اور ان کے گردونواح کی طرفچند منٹوں میں 160 سے زائد میزائل داغے گئے۔

قابض فوجی ریڈیو نےکہا کہ "شہری دفاع نے متعدد گولوں کو روکا، جب کہ ان میں سے کچھ شمالی مقبوضہفلسطین میں کئی مقامات پر گرے، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔”

ریڈیو نے اطلاع دیہے کہ گذشتہ اکتوبر سے طبریا میں یہ پہلا موقع ہے جب سائرن بج رہے ہیں۔

بالائی الجلیل میںنام نہاد "مقامی اسرائیلی علاقائی کونسل” نے اسرائیلی قصبوں کے رہائشیوںکو پناہ گاہوں اور محفوظ مقامات کے قریب رہنے کی ہدایت کی۔

اسرائیلی میڈیا نےبتایا کہ بالائی اور زیریں الجلیل کے بڑے علاقوں میں میزائلوں کی مداخلت کی وجہ سےیکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایسےمناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں جن میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں طبریا اور صفد سمیت مختلفعلاقوں سے دھواں اٹھتا دکھایا گیا ہے۔

قبل ازیں حزب اللہنے ایک فوجی کمانڈر سمیت اپنے 4 کارکنوں کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کا اعلانکیاتھا۔

حزب اللہ نے بتایاکہ اس کے عسکری کمانڈر طالب سمیر عبداللہ المعروف ابو طالب کوسمیت چار مزاحمت کارشہید ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی