جمعه 15/نوامبر/2024

رام اللہ میں اسرائیلی دہشت گردی، مزید چار فلسطینی شہید، متعدد زخمی

منگل 11-جون-2024

فلسطین کے علاقےغرباردن کے وسطی شہر رام اللہ میں اسائیلی فوج کی فائرنگ سے کفرنعمہ کے مقام پر چارفلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحتنے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ سے ملحقہ قصبے کفر نعمہ میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے چار افراد شہید اور متعد زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے کہاکہ اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں کفر نیماسے فلسطین میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا ہے۔ ان میں بعض کی حالت تشویشناک بیان کیجاتی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نےفلسطینی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورس نے کفر نعمہ گاؤں کے قریبایک گاڑی پر گولیاں برسائیں جس سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی فورسز نے گاڑی پر گولی چلانے کے بعد گاؤں پر دھاوا بول دیا، جس سے تصادمشروع ہو گیا۔

رام اللہ اور البیرہکے علاقے میں فتح تحریک نے چار افراد کی ہلاکت کے خلاف منگل کو رام اللہ اور البیرہگورنری جامع ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی قابض پولیسنے کہا کہ اس نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس نے ایک چھاپے کے دوران اس کے متعدداہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی۔

مختصر لنک:

کاپی